ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹیل ریزرویشن تحریک پر بنی گجراتی فلم کو نہیں ملی سینسر بورڈ سے ہری جھنڈی

پٹیل ریزرویشن تحریک پر بنی گجراتی فلم کو نہیں ملی سینسر بورڈ سے ہری جھنڈی

Thu, 16 Jun 2016 12:27:48    S.O. News Service

احمد آباد، 15جون؍(ایس اونیو/آئی این ایس انڈیا)سینٹرل فلم سرٹیفیکیشن بورڈ(سی بی ایف سی)نے پٹیل ریزرویشن تحریک پر بنی گجراتی فلم کو ہری جھنڈی دینے سے انکارکردیاہے۔بورڈ نے ’’سلگاتے سوال انامت‘‘کو یہ کہتے ہوئے منظوری دینے سے انکار کر دیا کہ موجودہ شکل میں اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو اس سے قانون اور نظام سے منسلک مسئلہ اور بگڑ سکتا ہے۔سینسر بورڈ کو فلم کے ڈائیلاگ کے ساتھ بھی دقت ہے اور اس کا خیال ہے کہ بات چیت ہندوستان کے آئین بانی بی آر امبیڈکر کے خلاف ہیں۔فلم کو 17جون کوریلیزکیاجاناتھا۔علاقائی فلموں سے جڑے معاملات کو دیکھنے والے سی بی ایف سی آفس سپرنٹنڈنٹ کے ڈی کانبلے نے ممبئی سے کہا کہ فلم کوسرٹیفکیٹ دینے سے انکار کیا گیا ہے۔کانبلے نے کہا کہ ایسا اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ اگر اس کی موجودہ شکل میں اس کو ریلیز کیا گیا تو اس سے قانون اور نظام سے منسلک مسئلہ اور بگڑ سکتا ہے، کیونکہ فلم ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کی زندگی پر مبنی ہے، جو جیل میں ہیں اور معاملہ زیر غور ہے۔ساتھ ہی فلم میں ڈاکٹر امبیڈکر اور ریزرویشن پالیسی کے خلاف بات چیت ہے۔فلم سازوں نے اب اپنی درخواست سی بی ایف سی کی نظرثانی کمیٹی کو بھیجی اور اب وہ اس کی منظوری کاانتظار کر رہے ہیں۔ 


Share: